جاپانی کمپنی سونی نے رواں مالی سال کے لیے آمدنی اور منافع کے تخمینوں میں اضافہ کر دیا

ٹوکیو۔11نومبر (اے پی پی):جاپانی کمپنی سونی نے رواں مالی سال کے لیے اپنی آمدنی اور منافع کے تخمینوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی بنیادی وجہ اینی مے (جاپانی کارٹون )فلم ”ڈیمن سلیئر“ کی عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابی قرار دی گئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ اضافہ پلے اسٹیشن گیم کنسولز کی فروخت میں اضافے اور امریکی ٹیرف …

ٹوکیو۔11نومبر (اے پی پی):جاپانی کمپنی سونی نے رواں مالی سال کے لیے اپنی آمدنی اور منافع کے تخمینوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی بنیادی وجہ اینی مے (جاپانی کارٹون )فلم ”ڈیمن سلیئر“ کی عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابی قرار دی گئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ اضافہ پلے اسٹیشن گیم کنسولز کی فروخت میں اضافے اور امریکی ٹیرف کے کم اثرات کی وجہ سے بھی ممکن ہوا ہے۔سونی نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے لیے اس کا خالص منافع 1.05 ٹریلین ین ( 6.8 ارب امریکی ڈالر) ہونے کی توقع ہے جو گزشتہ تخمینے سے 8 فیصد زیادہ ہے

۔کمپنی نے آپریٹنگ منافع کا تخمینہ بھی 8 فیصد بڑھا کر 1.4 ٹریلین ین کر دیا ہے جبکہ کل فروخت کا تخمینہ 3 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ٹریلین ین کر دیا گیا ہے۔ ا ینی مے فلم "ڈیمن سلیئر: کیمیتسو نو یائیبا انفینیٹی کیسل: پارٹ ون” مشہور مانگا سیریز پر مبنی ایک نئی ٹرائیلوجی کا پہلا حصہ ہے اور یہ غیر معمولی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔یہ فلم جاپان کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے اور امریکا اور کینیڈا میں ریلیز کے بعد باکس آفس پر سرفہرست رہی۔سونی نے امریکی ٹیرف کے اثرات کا تخمینہ 50 ارب ین کر دیا ہے جو اگست میں دیے گئے اندازے سے 20 ارب ین کم ہے۔کمپنی کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے نصف میں خالص منافع میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا جو 570 ارب ین تک پہنچ گیا۔