جاپان ،ایکسپریس وے ٹنل میں چار گاڑیوں میں تصادم ، 5 افراد ہلاک

ٹوکیو ۔20مارچ (اے پی پی):جاپان کے میے صوبہ میں ایکسپریس وے کی ٹنل میں چار گاڑیوں کے حادثے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق شِن-میشن ایکسپریس وے کے کائمیا ما شہر میں ایک ٹرک،ایک ٹریلر اوردو کاروں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد دو مسافر کاروں میں سوار تھے۔ 54 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ٹریلر …

ٹوکیو ۔20مارچ (اے پی پی):جاپان کے میے صوبہ میں ایکسپریس وے کی ٹنل میں چار گاڑیوں کے حادثے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق شِن-میشن ایکسپریس وے کے کائمیا ما شہر میں ایک ٹرک،ایک ٹریلر اوردو کاروں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد دو مسافر کاروں میں سوار تھے۔ 54 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ٹریلر کا ڈرائیور محفوظ رہا۔پولیس حادثے کی تفتیش کر رہی ہے۔