اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے کہا کہ جاپان ،پاکستان کیساتھ موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو پاک جاپان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی تقریبات کے لئے حکومت جاپان کی جانب سے لوگو کے اعلان کے موقع پر کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان کی طرف سے اس خصوصی موقع کیلئے آفیشل لوگو کا اعلان دونوں ملکوں کے مابین تاریخی تعلقات کا عکاس ہے۔پاک جاپان تعلقات کی سترویں سالگرہ کی تقریبات منانے کے علاوہ، دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے سال 2022 ”جاپان۔ساوتھ ویسٹ ایشیاءایکسچینج ائر“ کے طور پر بھی منایا جائیگا۔
یہ ’’لوگو ‘‘سال بھر تقریبات کے دوران استعمال کیا جائیگا۔جاپان کے سفیر نےاس موقع اپنے ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس تاریخی موقع پر ہم پاک جاپان موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔