اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے،گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے نئی فیری سروس کا آغاز ہوگا،گوادر پورٹ سے نئی شپنگ لائنز جلد فعال ہوں گی،وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔ …
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے،گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے نئی فیری سروس کا آغاز ہوگا،گوادر پورٹ سے نئی شپنگ لائنز جلد فعال ہوں گی،وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیری سروس سے سمندری سفر آسان اور سستا ہوگا،خلیجی ممالک کے ساتھ عوامی رابطے مضبوط ہوں گے،گوادر سے مال برداری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے،فیری سروس سے بلوچستان میں روزگار اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نئی شپنگ لائنز سے بندرگاہوں پر دباؤ کم ہوگا،میری ٹائم شعبے میں ترقی قومی معیشت کو تقویت دے گی،نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری ہیں،گوادر کو تجارتی مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔








