جاپان ، گھر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

ٹوکیو۔27اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گھر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح 4بجکر 30 منٹ پر ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ سائتاما کے رہائشی علاقے میں واقع دو منزلہ لکڑی کا مکان آگ کی لپیٹ میں ہے،آگ پر قابو پانے میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے لگے اور قریبی گھروں کو …

ٹوکیو۔27اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گھر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح 4بجکر 30 منٹ پر ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ سائتاما کے رہائشی علاقے میں واقع دو منزلہ لکڑی کا مکان آگ کی لپیٹ میں ہے،آگ پر قابو پانے میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے لگے اور قریبی گھروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

آگ پر قابو پانے میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے لگے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ مکان میں ایک خاندان رہائش پذیر تھا جس میں 50 سال سے زیادہ عمر کے ایک میاں، بیوی اور 80 سالہ بزرگ مرد شامل تھے۔پولیس لاشوں کی شناخت اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔