جاپان جوہری آلودہ پانی کو سائنسی، محفوظ اور شفاف طریقے سے ٹھکانے لگائے، چینی سفارتخانہ

100
China

ٹو کیو۔2نومبر (اے پی پی):جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کی تیسری کھیپ کو سمندر میں خارج کرنا شروع کر دیا ہے جس سے عالمی سمندری ماحول کی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ جاپان کے فوکوشیما پلانٹ کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑے جانے کے خلاف چین کا موقف واضح اور مضبوط ہے۔

چین نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی برادری کے خدشات کا بھرپور جواب دے، متعلقین کی مکمل اور خاطر خواہ شرکت اور طویل مدتی مؤثر بین الاقوامی نگرانی کے انتظامات کو قبول کرے اور جوہری آلودہ پانی کو مؤثر طریقے سے سائنسی، محفوظ اور شفاف طریقے سے ٹھکانے لگائے۔