اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) جاپان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمہ کی غرض سے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کیلئے آلات کی خریداری کیلئے 32 لاکھ ڈالر فراہم کرےگا۔ آلات میں جینٹک انیلائزرز۔ریل ٹائم پی سی آر مشینز، انکوبیٹرز اور فریزیرز سمیت جدید ترین مالیکولر بائیولوجی لیبارٹری شامل ہیں۔ جاپانی حکومت، جائیکا اور عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندوں نے جمعہ کو یہاں ایک تقریب …
جاپان ریجنل ریفرنس لیبارٹری کیلئے آلات کی خریداری کے لئے 32 لاکھ ڈالر فراہم کرےگا،تاکاشی کورائی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) جاپان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمہ کی غرض سے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کیلئے آلات کی خریداری کیلئے 32 لاکھ ڈالر فراہم کرےگا۔ آلات میں جینٹک انیلائزرز۔ریل ٹائم پی سی آر مشینز، انکوبیٹرز اور فریزیرز سمیت جدید ترین مالیکولر بائیولوجی لیبارٹری شامل ہیں۔ جاپانی حکومت، جائیکا اور عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندوں نے جمعہ کو یہاں ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قائم پولیو کی نگرانی کا مستحکم نظام پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم اس اہم فریضے کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔








