ٹوکیو۔29مارچ (اے پی پی):جاپان کےشمال مشرقی علاقے فُوکُوشیما میں موسم سرما گزارنے والے ہنسوں نے موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی میں سائبیریا اور دیگر مقامات کی جانب واپسی شروع کر دی ہے۔ این ایچ کے کے مطابق فُوکُوشیما میں موسم سرما گزارنے والے ہنسوں نے مارچ کے آخری ایام سے شمال کی طرف ہجرت شروع کردی ہے۔
ان میں سے کچھ کو اپنے پروں کو پھڑپھڑاتے اور جھیل کی سطح پر دوڑتے ہوئے، اُڑان کی تیاری کرتے دیکھا گیا۔ مذکورہپرندے افزائش نسل کے لئے شمال میں اپنی قدرتی آماجگاہوں کی جانب فارمیشن میں روانہ ہونا شروع کر گئے ہیں۔ہنسوں کا مشاہدہ کرنے والے ایک مقامی کنزرویشن گروپ کے رکن کِتامی کین نے بتایا ہے کہ اس سال شدید برفباری کی وجہ سے پرندوں کی ہجرت کا آغاز معمول کے مقابلے میں تقریباً 15 دن کی تاخیر سے ہوا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577119