جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

109
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 40 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جاپان سے ترسیلات زرکاحجم 31.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دسمبر2021 میں جاپان سے ترسیلات زرکاحجم 7.2 ملین ڈالر رہاجودسمبر2020 میں 7.9 ملین ڈالر تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر 11.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔