ٹوکیو ۔ 09 اگست (اے پی پی) جاپان کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت جمعرات کے روز بھی برقرار رہی جبکہ کانتو ریجن کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیئس تک جا پہنچا۔کئی مقامات پر سال کی شدید ترین گرمی پڑی۔گْنما پریفیکچر کے مائے باشی اور اِسے ساکی شہروں میں درجہ حرارت 38.9 تک جا پہنچا جبکہ توچیگی پریفیکچر کے سانو شہر میں 38.7 ڈگری رہا۔جمعہکو مزید گرمی کا امکان ہے۔موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بدھ کے دن تک پچھلے دو ہفتوں میں دن کے وقت کا اوسط درجہ حرارت پورے ملک کے سال بھر کے اوسط کے مقابلے میں 1.5 سے 3 ڈگری تک زیادہ رہا۔