جاپان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی

80

ٹوکیو ۔ 6 اگست (اے پی پی) جاپان کے شمال مشرق میں 6.3 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیالوجکل ریسرچ سینٹر کے مطابق جاپان میں گزشتہ روز فوکوشیما اور میاگی سمیت مختلف علاقوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز نئیم شہر سے 54 کلو میٹر دور شمال مشرق میں 38.6 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔