جاپان پاکستان کا آزمودہ دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت اورمعاونت کی ہے ، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی پاکستان میں جاپان کے سفیرکونی نوری مستودا سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ جاپان پاکستان کا آزمودہ دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت اورمعاونت کی ہے ، پاکستان اورجاپان کے درمیان تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں پاکستان میں جاپان کے سفیرکونی نوری مستودا سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے جاپان …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ جاپان پاکستان کا آزمودہ دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت اورمعاونت کی ہے ، پاکستان اورجاپان کے درمیان تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں پاکستان میں جاپان کے سفیرکونی نوری مستودا سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے جاپان کے سفیرکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ جاپان پاکستان کا آزمودہ دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت اورمعاونت کی ہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ پاکستان اورجاپان کے درمیان تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ جاپان کے سفیرنے وزیراعظم کے مشیرکی جانب سے معاونت اورنیک خواہشات پران کاشکریہ اداکیا، انہوں نے پاکستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں ہونے والے جانی اوراملاک کے نقصان پرتعزیت اورافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے ضرورت کی اس گھڑی میں جاپان کی طرف سے امدادکی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔جاپان کے سفیرنے امیدظاہرکی کہ علاقائی امن اورمستحکم سیاسی صورتحال سے خطہ میں تجارت کوفروغ ملے گا اوراس سے پاکستان کو بہترین مواقع دستیاب ہوں گے۔ وزیراعظم کے مشیرنے جاپان کے سفیرکوگزشتہ ایک سال میں ملکی معیشت کی صورتحال اورکوروناوائرس کے اثرات کوکم کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ کوویڈ 19 کی وبا سے قبل پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن تھی،حکومت ٹیکس محصولات میں اضافہ میں کامیاب تھی،حسابات جاریہ کے خسارہ پرقابوپایاگیا،پرائمری سرپلس حاصل کیاگیا،اخراجات پرقابوپایاگیا،حکومت نے سٹیٹ بینک سے قرضہ حاصل کرنے پرپابندی عائد کی جبکہ برآمدات میں اضافہ کیلئے خوشگواراورسازگارماحول فراہم کیاگیا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وہ پرامیدہیں کہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی سے پاکستان اقتصادی استحکام اورتوازن دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔ جاپان کے سفیرنے کہاکہ ان کاملک پاکستان کے ساتھ تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو وسعت دینا چاہتاہے۔ انہوںنے کہاکہ جاپان پاکستان سے آم، چاول،مچھلی، اورٹیکسٹائل مصنوعات درآمدکرنے کی خواہش رکھتاہے، انہوں نے وزیراعظم کے مشیرکوبتایا کہ جاپان قرضوں میں ریلیف کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا اوراس اقدام پرابتدائی کام کے بعدپاکستان کے ساتھ رسمی طورپرمفاہمت کی دستاویزپردستخط ہوں گے۔جاپان کے سفیرنے پاکستان کوممکنہ حمایت اورمعاونت کایقین دلایا۔

مزید خبریں