جاپان کا فروری میں تجارتی سرپلس 360 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

ٹوکیو۔18مارچ (اے پی پی):جاپان کا رواں سال فروری کے دوران تجارتی سرپلس 360 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔شنہوا کے مطابق جاپان نے فروری میں 57.3 ارب ین (تقریباً 360 ملین امریکی ڈالر) کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا جس کے ساتھ دو ماہ سے جاری تجارتی خسارے کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے، یہ بہتری ایشیائی ممالک کو چپس کی برآمدات میں اضافے کے باعث سامنے آئی۔ جاپان کی وزارت خزانہ …

ٹوکیو۔18مارچ (اے پی پی):جاپان کا رواں سال فروری کے دوران تجارتی سرپلس 360 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔شنہوا کے مطابق جاپان نے فروری میں 57.3 ارب ین (تقریباً 360 ملین امریکی ڈالر) کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا جس کے ساتھ دو ماہ سے جاری تجارتی خسارے کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے، یہ بہتری ایشیائی ممالک کو چپس کی برآمدات میں اضافے کے باعث سامنے آئی۔ جاپان کی وزارت خزانہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فروری میں برآمدات سالانہ بنیادوں پر 4.2 فیصد اضافے کے ساتھ 9.57 کھرب ین تک پہنچ گئیں جو مسلسل چھٹے ماہ اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق درآمدات میں بھی سالانہ بنیادوں پر 10.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 9.51 کھرب ین تک پہنچ گئیں جس کی بڑی وجہ ملک میں چپس اور دیگر الیکٹرانک پرزہ جات کی طلب میں اضافہ ہے۔وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ اعداد و شمار فروری کے اختتام پر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے پہلے کی تجارتی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔