جاپان کے سفیر متسودا کونینوری کی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان بیک وقت کورونا وائرس کی وبا اور ٹڈی دل کے دوہرے مسائل کا شکار ہے۔ جاپانی سفیر نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور …

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان بیک وقت کورونا وائرس کی وبا اور ٹڈی دل کے دوہرے مسائل کا شکار ہے۔ جاپانی سفیر نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جاپان کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کےلئے پاکستان کی ممکنہ معاونت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک انتہائی اہم زرعی ملک ہے، جاپان پاکستان میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے ادویات اور مشینری مہیا کرے گا اور ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو مالی امداد بھی فراہم کرے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس موقع پر کہا کہ ٹڈی دل اور کورونا کے ساتھ ساتھ مون سون میں سیلاب بھی متوقع ہیں۔ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر جاپانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹڈی دل کے تدارک کےلئے جدید مشینری کے حصول کا خواہاں ہے۔