جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری کا بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری نے بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں جاپانی سفیر نے کہا کہ کسی بھی وجہ سے دہشت گردی کے کسی بھی اقدام کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ سفیر نے دھماکہ میں جاں …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری نے بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں جاپانی سفیر نے کہا کہ کسی بھی وجہ سے دہشت گردی کے کسی بھی اقدام کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ سفیر نے دھماکہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ سفیر نے امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ جاپان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان اور اس کی بہادر سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سہولیات اور سازوسامان کی بہتری ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی حفاظت کو بہتر بنانے ، ایکس رے معائنہ کے آلات کی فراہمی اور سرحدوں کو مضبوط بنانے جیسے منصوبے انسداد دہشت گردی کے متعدد 13.7 کروڑ ڈالر مالیت سے زائد منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔