ٹوکیو ۔ 22جولائی (اے پی پی) جاپان کے محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ حاری طوفان سے گرم اور پر نم ہوائیں چلنے کے باعث مغربی جاپان کے وسیع علاقوں میں غیر مستحکم موسمیاتی حالات پیدا ہوئے ہیں۔ حاری طوفان اب جزیرہ نما کوریا کی جانب چلا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اتوار صبح سویرے سے شمالی کیوشو بارش کے بادلوں کے سلسلے سے ڈھکا ہوا ہے۔ ف±وک±واوکا پریفیکچر کے ک±ور±مے شہر میں 90 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ساگا پریفیکچر کے توس±و شہر میں 81.5 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔