راج ناتھ سنگھ کے بیان سے ’اٹوٹ انگ ‘کے بھارتی دعوے کے غبارے سے خود ہی ہوا نکل گئی،سید علی گیلانی

سرےنگر۔ 22جولائی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے ’اٹوٹ انگ ‘کے بھارتی دعوے کے غبارے سے خود ہی ہوا نکل گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے کٹھوعہ میں ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کر لیا جائے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسکے حل کو روک نہیں سکتی۔ سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں واضح کیاکہ حل تنازعات کا نکالا جاتا ہے اور بھارتی حکمرانوں کی طرف سے جموںو کشمیر کو ”اٹوٹ انگ“ قرار دینے کے باوجود اس کے حل کی باتیں ہورہی ہیں؟ دیر آید درست آید بھارتی حکمران غیر شعوری طورپر ہی سہی حقائق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔