جاپان کے شہر ہیروشما میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایٹم بم حملے کی 74ویںبرسیکا انعقاد

193

ٹوکیو ۔ 6 اگست (اے پی پی) جاپان کے شہر ہیروشما کے پیس میموریل پارک میں امریکا کے ایٹم بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی 74ویں برسی کی تقریب ہوئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریب میں 50000جاپانی شہریوں سمیت 90ممالک کے نمائندوںنے شرکت کی، اس موقع پر تمام شرکاء احتراماً کچھ دیر کھڑے رہے اور ایٹم بم سے ہلاک ہونے والوں اپنی عقیدت کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شینزوایبے نے کہا کہ74 سال پہلے6اگست 1945 کودوسری جنگ عظیم میں امریکا نے ہیروشما پر یورینیم سے تیار شدہ لٹل بوائے نامی ایٹم بم گرایا جس سے تقریبا 140000افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کا ہمیں آج بھی دکھ اور افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ جاپان ہمیشہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کوشاں رہے گا کیونکہ دنیا میںجاپان واحد ملک ہے جس پر جوہری حملہ کیا گیا ہے،جاپان دنیا کو پرامن بنانے اور ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے ایٹمی اورغیر ایٹمی ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔