لاہور۔6 اگست(اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میںدرج قرضوں کے حوالہ سے زیر التوا کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بینچ 13 ستمبر کو کرے گا۔ فل بینچ کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس جواد حسن اور جسٹس عاصم حفیظ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے 31جولائی …
قرضوں کے حوالہ سے زیر التوا کیس کی سماعت 13 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی

مزید خبریں
لاہور۔6 اگست(اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میںدرج قرضوں کے حوالہ سے زیر التوا کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بینچ 13 ستمبر کو کرے گا۔ فل بینچ کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس جواد حسن اور جسٹس عاصم حفیظ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے 31جولائی کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان سے کیسز کی جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔ کیس کی ابتدائی سماعت 2016ء میں اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کی تھی۔ کیس میں فنانس بل ( ریکوری آف فنانسز )2001ء کے سیکشن 15 کو چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت عالیہ نے ابتدائی سماعت میں مذکورہ سیکشن کو معطل کردیا تھا۔ کیس کی آخری سماعت مئی 2019ء میں لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے کی تھی۔ اٹارنی جنرل کی عدم دستیابی اور مدعی کے وکلاء کی ملک میں عدم دستیابی کے باعث سماعت جولائی تک ملتوی کی گئی تھی۔لہذا اب لاہور ہائیکورٹ میں درج قرضوں کے حوالہ سے زیر التوا کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بینچ 13 ستمبر کو کرے گا۔








