اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ٹویٹ جس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر سیمت ورکروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جب آپ عمران خان پر، اسد عمر پر، صحافیوں پر، جیسا کہ ارشد شریف پر ،ایسی ہی ایف آئی آر کرواتے تھے تو …
جب آپ عمران خان پر، اسد عمر پر، صحافیوں پر، جیسا کہ ارشد شریف پر ، ایف آئی آر کرواتے تھے تو وہ کیا عظیم کام تھا ؟ ڈاکٹر شہباز گل کا شہباز شریف کے ٹویٹ پر ردعمل
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ٹویٹ جس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر سیمت ورکروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جب آپ عمران خان پر، اسد عمر پر، صحافیوں پر، جیسا کہ ارشد شریف پر ،ایسی ہی ایف آئی آر کرواتے تھے تو وہ کیا عظیم کام تھا ؟ میاں صاحب آپکے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی۔جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ نے تو ماڈل ٹاؤن میں عورتوں کے منہ میں گولیاں ماری ہوئی ہیں۔ بس شرم نہ ہو تو موجاں ہی موجاں۔ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ قربان جاؤں میں اپنی ننھی باجی پر، کل کو شہباز شریف جیل جائیں گے تو کیا وہ بھی کسی اور کو جیل بجھوانے کے لیے پہلے خود جیل جائیں گے ؟ لگتا ہے انہوں نے پہلے منی لانڈرنگ کی۔ پھر جیل جائیں گے اور یہ سب اس لیے کریں گے کہ کوئی اور جیل جائے۔









