اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان اقتدار میں آئے ہیں اوورسیز پاکستانی وطن واپس آئے ہیں یا واپس آنے کی منصوبہ بندی کررہے تاکہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ سی این این کو انٹر ویو دے رہے ہیں۔ علی زیدی نے ساتھ میں لکھا کہ یہ سب آج کسی کو یاد ہے یا نہیں لیکن عمران خان کی حکومت سے سب تبدیل ہوگیا ہے۔