جب میں پاکستان کے جھنڈے میں لپٹا ہوا آؤں گاتو آپ لوگوں کو فخر محسوس ہوگا، شہید لیفٹیننٹ کرنل لیئق بیگ مرزا اہلخانہ

103
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):دفاعِ وطن کی خاطر قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل لیئق بیگ مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ لیئق بیگ مرزا اکثر کہتے تھے کہ جب میں پاکستان کے جھنڈے میں لپٹا ہوا آؤں گاتو آپ لوگوں کو ایک الگ فخر محسوس ہوگا،وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ جب اللہ تعالیٰ ساتھ ہے تو کسی چیز سے ڈرنا یا گھبرانا نہیں چاہئیے۔ جذبہِ شہادت سے سر شار لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا نے پاک فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

ان کا تعلق ایم اے جناح روڈ ملتان سے تھا۔قوم کے بہادر سپوت نے مختلف آپریشنز کے دوران پاکستان کے دُشمنوں کو چن چن کر واصلِ جہنم کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا نے 14جولائی2022 کو بلوچستان کے علاقے ورچوم یارت کے مقام پر جامِ شہادت نوش کی۔ شہید کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کے کارناموں پر فخر ہے۔شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا زندہ دل انسان تھا،اسے وطن سے محبت میں گھر بار بھی یاد نہیں رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی ماؤں کو بھی میرا یہ پیغام ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو یہی تربیت دیں۔میرا بیٹا کہتا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ جو گولی میرے لئے بنی وہی میرا نصیب ہو گی ،میرا بیٹا بہت دلیر تھا وہ آگے بڑھ کر لڑتا تھا۔ شہید کی بہنیں بھی بھائی کی شہادت پر آبدیدہ ہیں ۔ شہید کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد کو ہمیشہ اپنے ساتھ پاتی ہوں ۔ شہید کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر جذبہِ شہادت سے سرشار تھے۔