سرینگر۔ 22 فروری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںمشترکہ حریت قیادت نے کہاہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر ایک عوامی تحریک ہے اورقابض انتظامیہ ظالمانہ اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی آزادی اور مزاحمت کی جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔