جدہ ۔15جون (اے پی پی):سعودی عرب میں بدعنوانی کی روک تھام کے نگران ادارےنزاھہ نے جدہ گورنری کی الفیصلیہ کالونی میں دو ہفتے قبل رہائشی عمارت کے زمیں بوس ہونے کے واقعے کی فوج داری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق حادثہ 30 مئی کو پیش آیا جس میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے تھے ۔ مکہ مکرمہ کے گورنر نے واقعے کی …
جدہ، عمارت کے زمیں بوس ہونے کے واقعے کی فوج داری تحقیقات شروع
جدہ ۔15جون (اے پی پی):سعودی عرب میں بدعنوانی کی روک تھام کے نگران ادارےنزاھہ نے جدہ گورنری کی الفیصلیہ کالونی میں دو ہفتے قبل رہائشی عمارت کے زمیں بوس ہونے کے واقعے کی فوج داری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق حادثہ 30 مئی کو پیش آیا جس میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے تھے ۔
مکہ مکرمہ کے گورنر نے واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری کا حکم دیا جس کے بعد کیس کو انسداد بدعنوانی کمیشن کے حوالے کیا گیا اور ضروری تحقیقات کی گئیں، جس کے نتیجے میں عمارت میں تکنیکی خرابیوں کی موجودگی سامنے آئی۔ سیکرٹریٹ نے اس وقت عمارت کے مالک شہری فراس ہانی جمال الترکی، جو وزارت ثقافت کے مشترکہ خدمات کے شعبے کے انڈر سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کو عمارت کی مزید تعمیر کو روکنے اور سیکرٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا۔
اس نے اپنے قانونی وکیل فہد حسین علی صنبع انجینیرنگ کنسلٹنگ آفس کے مالک ماجد محمد جمیل بشناق کے ساتھ یمنی شہریت رکھنے والے ٹھیکیدار محمد سالم احمد الھصیصی کے ذریعے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس نے دفتر کے ذریعے سے دو منزلہ عمارت کے ساتھ ایک اضافی منزل کی توسیع کا لائسنس حاصل کیا ۔انجینیرنگ آفس کے ملازمین میں سے ایک نے عمارت کو مسمار کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست جمع کرائی اور پھر غلط معلومات پر مشتمل عمارت کی تعمیر کا اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست جمع کر دی جس میں خصوصی پروگراموں کے ساتھ ترمیم شدہ تصاویر شامل ہیں جو خلاف واقعہ عمارت کے انہدام کو ظاہر کرتی ہیں۔
ملازم نے اس جعل سازی پر پچاس ہزار ریال رشوت وصول کی۔ عمارت کے مالک نے یہ رقم اپنے ایجنٹ کو منتقل کر دی جس نے یہ رقم دفتری ملازم تک پہنچائی۔ پراجیکٹ کے ٹھیکیدار نے تعمیرات شروع کی جس کی وجہ سے بوجھ بڑھ گیا اور عمارت گر گئی۔
عمارت کے مالک نے مذکورہ رقم رشوت کے طور پر دینے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بدلے میں اس کی ملکیتی عمارت کا بلڈنگ پرمٹ غیر قانونی طریقے سے جاری کیا گیا ،اب تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں 11 سکیورٹی اور سروس ایجنسیوں نے عمارت گرنے کے حادثے کے بعد آٹھ افراد کو بچا لیا تھا۔









