جدہ کتاب میلہ اختتام پذیر ، 4 لاکھ 50 ہزار کتب فروخت

جدہ۔23دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ میں کتاب میلہاختتام پذیر ہوگیا، جس میں ایک ہزار سے زیادہ پبلشرز نے شرکت کی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 10 دن تک جاری رہنے والے کتاب میلے میں 450 پولین تھے، جن میں عربی سمیت مختلف زبانوں میں کتابوں کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر ادب، پبلیکیشن اور ترجمہ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن علوان نے سرپرستی پر قیادت کا …

جدہ۔23دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ میں کتاب میلہاختتام پذیر ہوگیا، جس میں ایک ہزار سے زیادہ پبلشرز نے شرکت کی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 10 دن تک جاری رہنے والے کتاب میلے میں 450 پولین تھے،

جن میں عربی سمیت مختلف زبانوں میں کتابوں کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر ادب، پبلیکیشن اور ترجمہ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن علوان نے سرپرستی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریاض اور مدینہ منورہ کے بعد جدہ کتاب میلہ ملک کا تیسرابڑا ثقافتی ایونٹ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کتاب میلے میں کم و بیش 4 لاکھ 50 ہزار کتب فروخت ہوئی ہیں۔