جدہ کی بندرگاہ پر 27 کلو کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار

جدہ ۔7مئی (اے پی پی):جدہ اسلامک پورٹ پر حکام نے 27 کلو گرام سے زیادہ کوکین سمگل کرنے کوشش ناکام بنا کر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ا لعربیہ اردو کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جب زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ مل کر ایک کنٹینر کا معائنہ کیا تو کنسائنمنٹ کنٹینر کے ایئر کنڈیشنگ ڈیوائس کے اندر چھپائی گئی …

جدہ ۔7مئی (اے پی پی):جدہ اسلامک پورٹ پر حکام نے 27 کلو گرام سے زیادہ کوکین سمگل کرنے کوشش ناکام بنا کر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ا لعربیہ اردو کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جب زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ مل کر ایک کنٹینر کا معائنہ کیا تو کنسائنمنٹ کنٹینر کے ایئر کنڈیشنگ ڈیوائس کے اندر چھپائی گئی کوکین برآمد تھی ۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ کسٹمز کنٹرولزکو مزید سخت کر رہی ہے تاکہ درآمدات اور برآمدات کی آڑ میں منشیات کی سملنگ کے دھندے کو روکا جا سکے۔کسٹمز اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اندرون ملک کسی بھی قسم کی منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ نمبرزپر دیں تاکہ منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔