جدید تعلیم کیلئے جرمنی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، گورنرسندھ کاجرمنی کے قونصل جنرل سے گفتگو

129

کراچی۔ 29 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹز نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت میں اضافہ، سرمایہ کاری اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہاکہ پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ،ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے جرمنی سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمن سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں ، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کے لئے جرمنی کے تجربات سے استفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔جرمنی کے قونصل جنرل نے کہا کہ جرمنی نے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو فوقیت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن حکومت بھی دوطرفہ تجارت میں اضافہ کی خواہشمند ہے جبکہ جرمنی کے سرمایہ کار صوبہ کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔