اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جدید تعلیم کے حصول میں پاکستان کی ترقی پنہاں ہے ، ملک کی ترقی کے لئے ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو بھلا کر ملکی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سےخطاب کرتےہوئےکیا۔ کانووکیشن میں 1323 طلباء و طالبات 25 …
جدید تعلیم کے حصول میں پاکستان کی ترقی پنہاں ہے ، وزیر ریلوے حنیف عباسی
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جدید تعلیم کے حصول میں پاکستان کی ترقی پنہاں ہے ، ملک کی ترقی کے لئے ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو بھلا کر ملکی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سےخطاب کرتےہوئےکیا۔ کانووکیشن میں 1323 طلباء و طالبات 25 پی ایچ ڈی گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ کانووکیشن میں اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 90 طلباکو میڈلز بھی دیئے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جدید تعلیم کے حصول میں پاکستان کی ترقی پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبے اور عوام ایک ہیں اور ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، تحقیق اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بی ایس انگریزی کی ہونہار طالبہ قرۃالعین فاطمہ نے مجموعی کارکردگی پر جناح گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
قبل ازیں تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شرکاء کے سامنے رکھی۔ انہوں نے تدریس، تحقیق، جدت اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے ادارے کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔









