اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے عوام کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق سروسز کو پسماندہ علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے تاکہ ان علاقوں کے نوجوانوں، طالب علموں اور خاص کر خواتین کو تیز …
جدید دور کے تقاضوں سے عوام کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق سروسز کو پسماندہ علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے، وفاقی وزیر سیّد امین الحق کا یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار کے مابین مظفرگڑھ اور راجن پور ڈسٹرکٹ میں تیز ترین براڈ بینڈ کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے عوام کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق سروسز کو پسماندہ علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے تاکہ ان علاقوں کے نوجوانوں، طالب علموں اور خاص کر خواتین کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے ذریعے پوری دنیا کی معلومات اور مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار کے مابین مظفرگڑھ اور راجن پور ڈسٹرکٹ میں تیز ترین براڈ بینڈ کی فراہمی کے پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق نے کہا کہ اس تاریخی منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب کے 666 پسماندہ علاقوں کے 20 لاکھ سے زائد افراد کو تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ سیّد امین الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ان علاقوں میں جلد ہی فائبر آپٹک پہنچائی جائی گی جس سے یونین کونسل سطح تک ڈیجیٹل رابطے قائم ہو جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ وہ منصوبے کے تحت ان علاقوں میں ہر 15 دن بعد ترقیاتی اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا آغاز کریں تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو جدید اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی جلد از جلد فراہمی ممکن ہو سکے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کا انقلابی پروگرام تیزی سے جاری ہے۔ پسماندہ علاقوں کو بھی شہروں کی طرز پر تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔








