سیالکوٹ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سیماپ) ذیشان طارق اور ممبر بورڈ آف مینجمنٹ، ٹیوٹا فیضان الحق مرزا نے کہا کہ میٹل انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ سینٹر (MIDC) سیالکوٹ کو سرجیکل انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیوٹا حکومت پنجاب کے تعاون سے جدید ترین مشینری کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ انڈسٹری کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان خیا …
جدید ٹیکنالوجی کا مقصد برآمدی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانا ہے، ذیشان طارق

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سیماپ) ذیشان طارق اور ممبر بورڈ آف مینجمنٹ، ٹیوٹا فیضان الحق مرزا نے کہا کہ میٹل انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ سینٹر (MIDC) سیالکوٹ کو سرجیکل انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیوٹا حکومت پنجاب کے تعاون سے جدید ترین مشینری کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ انڈسٹری کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری کے لیے خصوصی جاری پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صنعت کاروں کو کامن فسیلٹی سروسز مہیا کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے برآمدی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے سیالکوٹ کی تمام ورکشاپس کا تفصیلی دورہ کیا، مشینری کا معائنہ کیا اور ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے سرجیکل انڈسٹری کے تمام صنعت کاروں سے اپیل کی کہ وہ ایم آئی ڈی سی کی جدید سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاکہ بین الاقوامی معیار کے سرجیکل آلات کی تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے تحت مختلف جدید تربیتی و فنی ادارے فعال ہیں جن میں لائٹ انجینئرنگ سروس سینٹر مریدکے، ووڈ ورکنگ سروس سینٹر راولپنڈی، گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی گوجرانوالہ و قصور، پاک جرمن پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ ملتان، ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد سمیت دیگر مراکز شامل ہیں جو صنعتوں کی ترقی اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔








