امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا ہے کہ امریکا جرمنی میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں ممکنہ کمی کا جائزہ لے رہا ہے، اور اس حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے۔
جرمنی میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں ممکنہ کمی کا جائزہ لے رہے ہیں ، امریکا
واشنگٹن ۔30اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا ہے کہ امریکا جرمنی میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں ممکنہ کمی کا جائزہ لے رہا ہے، اور اس حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے۔
شنہوا کے مطابق امریکی صدر نےٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ اس معاملے پر غور جاری ہے اور قریبی مدت میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 تک یورپ میں امریکہ کے تقریباً 68 ہزار سے زائد فوجی تعینات تھے، جن میں نصف سے زیادہ جرمنی میں موجود ہیں۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ اور جرمن چانسلر فریڈرک مرزکے درمیان حالیہ دنوں میں ایران جنگ کے معاملے پر لفظی تکرار دیکھنے میں آئی۔
میرٹس نے امریکی پالیسی کو "بغیر منصوبہ بندی” قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ ایرانی قیادت کے سامنے کمزور دکھائی دے رہا ہے۔اس کے جواب میں ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جرمن چانسلر کو صورتحال کی مکمل سمجھ نہیں ہے اور وہ ایران کے جوہری عزائم کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
بعد ازاں جرمنی میں پریس کانفرنس کے دوران میرٹس نے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ٹرمپ کے تعلقات بدستور اچھے ہیں اور دونوں رہنما باہمی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ایران سے متعلق تنازع کے جلد حل کی ضرورت پر بھی زور دیا، جس کے اثرات یورپ اور جرمنی پر پڑ رہے ہیں۔









