جرمنی میں مخلوط حکومت سازی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت

برلن ۔ یکم فروری (اے پی پی) جرمنی میں چانسلر انجیلامرکل کے قدامت پسند اتحاد اور ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے جاری مذاکرات میں2030 ءتک کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے انسداد سے متعلق اہداف پر اتفاق رائے ہو گیا۔ ان مذاکرات میں تحفظ ماحول کا موضوع بھی بنیادی نوعیت کا حامل قرار دیا جا رہا تھا۔ مذاکرات میں شامل جماعتوں …

برلن ۔ یکم فروری (اے پی پی) جرمنی میں چانسلر انجیلامرکل کے قدامت پسند اتحاد اور ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے جاری مذاکرات میں2030 ءتک کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے انسداد سے متعلق اہداف پر اتفاق رائے ہو گیا۔ ان مذاکرات میں تحفظ ماحول کا موضوع بھی بنیادی نوعیت کا حامل قرار دیا جا رہا تھا۔ مذاکرات میں شامل جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے اختتام تک اس بات چیت کو مکمل کر لیں گی۔ جرمنی میں ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں چانسلر میرکل کی قدامت پسند جماعت واضح برتری حاصل نہیں کر پائی تھی، اسی لیے حکومت سازی کے لیے اسے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہے ۔