جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں6 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

78
State Bank

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 260.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 195.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

دسمبر2021 میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 44.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا ، دسمبر2020 میں یہ حجم 36.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر11.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔