جرمنی کا غزہ کے شہریوں کے لیے 50 ملین یورو کی امداد کا اعلان

103
Gaza

عمان۔20اکتوبر (اے پی پی):جرمنی نے غزہ کے شہریوں کو 50 ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سعودی خبر رساں ادارے نے جرمن وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے گزشتہ روز اردن کے دورے کے دوران کہاکہ برلن بھی غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد ’’مستقل یکجہتی‘‘ کا اظہار اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ بیئربوک نے اردن میں غزہ کے لیے مختص امدادی پیکج کا اعلان کیا۔