میلبورن۔23جنوری (اے پی پی):فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی ۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی نے جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو 4-6، 6-3 اور 6-7(7-10)سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔