سریاض۔23جنوری (اے پی پی):مصنوعی ذہانت سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی سیلز فورس نے کہا ہے کہ وہ ریاض میں نئے علاقائی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے علاقے میں اپنی موجودگی بڑھا ئے گی ۔ العربیہ اردو کے مطابق ایک بیان میں کمپنی نے 2030 تک 30 ہزار سعودی شہریوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ …
ریاض میں نئے علاقائی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے علاقے میں اپنی موجودگی بڑھائیں گے، سیلز فورس

مزید خبریں
سریاض۔23جنوری (اے پی پی):مصنوعی ذہانت سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی سیلز فورس نے کہا ہے کہ وہ ریاض میں نئے علاقائی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے علاقے میں اپنی موجودگی بڑھا ئے گی ۔
العربیہ اردو کے مطابق ایک بیان میں کمپنی نے 2030 تک 30 ہزار سعودی شہریوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں خواتین کی شمولیت پر بھی توجہ دی جائے گی۔ علاقائی ہیڈ کوارٹر پرکشش پروگرام کے آغاز کے بعد سے 500 سے زائد کمپنیوں نے ریاض میں اپنا ہیڈ کوارٹر قائم کیا ہے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا ہے کہ مملکت 2030 تک کمپنیوں کے لیے 500 علاقائی ہیڈ کوارٹرز کا ہدف بنا رہی ہے۔







