جرمنی کے دوروزہ دورہ کے دوران دفاعی اوراکنامک تعلقات کے فروغ پرمفید بات چیت ہوگی ،شاہ محمودقریشی

87
جرمنی کے دوروزہ دورہ کے دوران دفاعی اوراکنامک تعلقات کے فروغ پرمفید بات چیت ہوگی ،شاہ محمودقریشی
جرمنی کے دوروزہ دورہ کے دوران دفاعی اوراکنامک تعلقات کے فروغ پرمفید بات چیت ہوگی ،شاہ محمودقریشی

ملتان۔11اپریل (اے پی پی):وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ اتوار سے شروع ہونے والے دوروزہ دورہ جرمنی کے دوران جرمن اعلیٰ حکامت سے دفاعی اورمعاشی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت لانے کے لئے ٹھوس بات چیت ہوگی ۔دورہ جرمنی پرروانگی سے قبل میڈیا کے لے جاری وڈیوبیان میں انہوں نے مزیدکہاکہ وہ جرمن حکومت کے شکرگزارہیں جنہوں نے کورونا وائرس کی صورت حال اورسخت ایس اوپیز کے ماحول میں بھی ہمارے ساتھ بالمشافہ بات چیت کرنے کے لئے ہمیں مدعوکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ ہمارے بہت گہرےتعلقات ہیں ،یورپی یونین میں جرمنی ہمارابہت اچھااورگہرادوست ہے جس کے ساتھ اس دورہ کے دوران ”بائی لیٹرل ٹریڈ“کوبڑھانے ،جرمنی کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اوراکنامک ڈپلومیسی پر اعتماد میں لیں گے ،اس کے علاوہ دفاع کے شعبے میں تعلقات کومزید وسعت دینے پربھی بات چیت ہوگی ۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ اس دورہ کے دوران ہم ریجنل صورت حال کے علاوہ افغان امن عمل جوآگے بڑھ رہاہے اس پربھی تفصیلی بات چیت ہوگی ۔