جرمن کمپنی حب میں 50ملین ڈالر کی لاگت سے انرجی اینڈ آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرے گی، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سرمایہ کاری سے متعلق اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد نے یہاں ملاقات کی ۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے مابین صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق باقاعدہ طور پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت جرمن کمپنی حب میں 50ملین ڈالر کی …

کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سرمایہ کاری سے متعلق اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد نے یہاں ملاقات کی ۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے مابین صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق باقاعدہ طور پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت جرمن کمپنی حب میں 50ملین ڈالر کی لاگت سے انرجی اینڈ آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین خطہ اور مواقعوں کی سرزمین ہے ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں مقامی ہنر مند افرادی قوت کو ترجیح دیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری ، سیاحت کانکنی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے گناہ مواقع موجود ہیں جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور جرمن کمپنی (AOCH GmBH)کے چیئرمین انڈریاس ایمبریوین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

 

مزید خبریں