اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمارا جرنلسٹ اور میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل آخر کار قومی اسمبلی میں متعارف کرا دیا ہے اور اب یہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے برائے انسانی حقوق کے پاس جائے گا۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حصہ لیا اور قیمتی آراء سے نوازا۔ ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے ڈی آر ایف کی نگہت داد اور میڈیا کے بہت سے پیشہ ور افراد کی طرف سے دیئے گئے ان پٹس کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مجھے 2 سال قبل اس مسئلے پر آگے بڑھنے اور بل کا مسودہ تیار کرنے کے لئےکہا۔