جر م کر نیوالوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا کسی کو معافی نہیں دی جاسکتی ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

138
APP91-22 LAHORE: January 22 – Governor Punjab Chaudhary Muhammad Sarwar meeting with Advisor to PM Naeem-ul-Haq at Governor House. APP

لاہور۔22 جنوری(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جر م کر نیوالوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا کسی کو معافی نہیں دی جاسکتی ، آئین وقانون کی حکمرانی یقینی بنا رہے ہیں اور بلاتفر یق احتساب پر یقین رکھتے ہیں، ملک میں شفاف احتساب کیلئے کرپشن کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس ہے،تحریک انصاف کی پہلی حکومت ہے جو ہر وقت خود کو احتساب کیلئے پیش کررہی ہے ،ا داروں کوسیاسی اثر و رسوخ سے پاک اور مضبوط کررہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہو اور اِنہیں نوکریوں کے لئے سفارش نہ کرنا پڑے۔ ہر شخص کو بلا امتیاز انصاف، صحت اورتعلیم کی سہولیات میسر ہوں، اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں گور نر ہاﺅس لاہور میں وفاقی وزیر عامر کیانی ،سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ، وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق اور دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے یہ طے کر چکے ہیں کہ ہم نے اس ملک سے کر پشن کا مکمل خاتمہ کر نا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر کر پشن میں حکومت کا بھی کوئی شخص ملوث ہواتو اس کے خلاف بھی آئین وقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو ٹیلنٹ اور قابلیت پاکستان کے جوانوں میں ہے وہ کسی اور ممالک میں نہیں۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عدل و انصاف، مساوات، عوامی فلاح و بہبود اور عالمی سطح پر مضبوط معیشت کی خواہاں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیںاور ان کی تمام سوچوں کا محور اپنی سر زمین کو خوب سے خوب تر بناناہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی 20ارب ڈالر سے زائدخطیر زرمبادلہ وطن بھیج کر پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اوور سیزپاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔