جسٹس طارق جہانگیری کا ایل ایل بی ڈگری سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج ، وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی ایل ایل بی ڈگری سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔جسٹس جہانگیری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں تھی اور ہائی کورٹ نے 9 دسمبر کے دو رکنی بنچ کے ذریعے کیس کو قابل سماعت …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی ایل ایل بی ڈگری سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔جسٹس جہانگیری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں تھی اور ہائی کورٹ نے 9 دسمبر کے دو رکنی بنچ کے ذریعے کیس کو قابل سماعت قرار دیا جو غلط ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ رٹ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے سے قبل انہیں سنا ہی نہیں گیا اور ایسے فریقین کو بھی شامل کیا گیا جو اصل میں کیس کے فریق ہی نہیں تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایل ایل بی ڈگری کے معاملے کی جانچ صرف ٹرائل کورٹ شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد کر سکتی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ بغیر شواہد ریکارڈ کئے یہ کام نہیں کر سکتی۔عدالت میں دائر اپیل کے بعد آئینی عدالت اس کیس کی سماعت کرے گی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حتمی فیصلہ دے گی۔