جس دن نوازشریف جیل کاٹنے کی بجائے لندن چلے گئے تھے اس دن ان کی سیاست دفن ہو گئی تھی، شہباز گل

42
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جس دن نوازشریف جیل کاٹنے کی بجائے لندن چلے گئے تھے اس دن ان کی سیاست دفن ہو گئی تھی، آج عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ نوازشریف ایک اشتہاری اور مفرور ہیں، سیاست کے دو طریقے ہیں، ایک نفرت کی بنیاد سیاست پر جو اس وقت بھارت میں مودی کر رہا ہے، دوسری سیاست عوام میں اپنی مقبولیت کی بنیاد پر اور وہی اصل سیاست ہوتی ہے جو امیدوار کو ایوان تک لاتی ہے اور وہی اصل سیاست ہوتی ہے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ عوام جانتے ہیں کہ نوازشریف لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں، پیزاکھا رہے اگر اس وقت کی تمام رپورٹس درست تھی تو نوازشریف ایک دن بھی ہسپتال میں داخل کیوں نہیں ہوئے، اس وقت تمام اینکر صبح شام یہ راگ الاپتے تھے کہ نوازشریف کی زندگی کو شدید خطرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن نوازشریف ملک میں رہ کر جیل کاٹنے کی بجائے لندن چلے گئے تھے اس دن ان کی سیاسی طاقت ختم ہو گئی تھی،آج کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف ایک اشتہاری اور مفرور قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نوازشریف کہتے تھے کہ مجھے کیوں نکالا ،اسی طرح شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں واپس کیوں آیا، اب دن رات ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے آج کے بیان سے بھی سب کو حیرانگی ہوئی کہ میرے اکائونٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے ہیں اس کا مجھے علم نہیں۔ احسن اقبال کے بیان کے بارے وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ اوور سیز پاکستانیوں کو سیاست کا علم نہیں ، لیکن ان کا اپنا بیٹا بیرون ملک پڑھ رہا تھا جسے وہاں سے بلوا کر سیدھا لوکا گورنمنٹ کا الیکشن لڑوا دیا جاتا ہے ، مطلب ان کے بیٹے کو باہر بیٹھے سیاست کی سمجھ بوجھ ہے لیکن باقی پاکستانیوں کو نہیں ،

یہ لیول ہے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت وزراء اور کابینہ ارکان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوگی جتنی بار بھی تبدیلیاں کرنی پڑیں کریں گے، مسلم لیگ (ن) نے کی قیادت نے اپنے رشتے داروں کو عہدے دیے ہوئے تھے اس لئے انہیں پانچ سال تک تبدیل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو وہ 20 ارب روپے کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑ کر گئے تھے، چالیس ارب ٹریڈ خسارہ چھوڑ کر گئے ، پاکستان کی ایکسپورٹ 25 ارب سے بیس ارب روپے پر آگئی تھیں، اب مسلم لیگ (ن) کو پتہ ہے کہ ملک اوپر جارہا ہے ملکی اکانومی بہتر ہوئی ہے، ملک میں سیمنٹ، موٹرسائیکلیں ،ٹریکٹر سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں تو انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ انہیں پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے پانچ سالہ دور میں کسان کو صرف ایک سو روپے کا ریلیف دیا ہے، فیصل آباد میں پاور لومز کباڑ کے بھائو فروخت ہوئی تھیں، ملک کے تمام اشاریے منفی میں تھے، اس کے مقابلے میں آج ملک ترقی کی منزل طے کر رہا ہے ، تمام اشاریے مثبت جانب گامزن ہیں، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔