سمبڑیال میں جشنِ میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں شہر کو برقی قمقوں، خوبصورت روشنیوں اور اسمائے مبارکہ سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے
جشنِ میلاد النبیﷺ ،سمبڑیال شہر کو برقی قمقوں،اسمائے مبارکہ سے سجانے کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 24 اگست (اے پی پی):سمبڑیال میں جشنِ میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں شہر کو برقی قمقوں، خوبصورت روشنیوں اور اسمائے مبارکہ سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں خوبصورت سجاوٹ کے ذریعے رسولﷺسے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ جشنِ میلاد النبیﷺکی آمد پر سمبڑیال کو مزید خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جا رہا ہے۔








