وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی کنٹرول روم اور کیمروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد کا سیف سٹی کنٹرول روم کی کارکردگی کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی کنٹرول روم اور کیمروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے پیر کو سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کر کےہائی سکیورٹی زون اور ڈپلومیٹک انکلیو میں کیمروں کی کارکردگی و نگرانی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس موقع پرڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے کیمروں کی بروقت مینٹیننس اور اہم مقامات کی سکیورٹی کو الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔








