بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل، یہ اعزاز پانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل …

راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے۔

وہ اب تک 399 اننگز میں 45.30 کی اوسط سے 16038 رنز بنا چکے ہیں جس میں 32 سنچریاں اور 111 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں انضمام الحق 20541 رنز کے ساتھ سر فہرست ہیں، یونس خان 17790 رنز کے ساتھ دوسرے، محمد یوسف 17134 رنز کے ساتھ تیسرے اور جاوید میانداد 16213 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

 

مزید خبریں