چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران روانہ ہو گئے، آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران روانہ ہوگئے

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران روانہ ہوگئے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی توجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعہ کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے کوششوں کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگی۔