جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپین شپ ، اسلام آباد بی اور سندھ ویمنز کیٹیگری میں فاتح

134

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں اسلام آباد بی اور سندھ نے ویمنز کیٹیگری میں کامیابیاں حاصل کیں جبکہ مینز کیٹیگری کے دونوں میچز میں اسلام آباد بی اور اے نے اپنے حریفوں کو شکست سے دو چار کیا۔پیر کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں جاری ایونٹ کےدوسرے روز ویمنز کیٹیگری میں اسلام آباد بی نے بلوچستان کو 35 سکور سے شکست دی ۔ اسلام آباد بی نے میچ 10 کے مقابلے میں 45سکور سے جیتا۔ شانزے نے 16 اور شاہ بانو اکرام نے 11سکور جیتنے والی ٹیم کی طرف سے کیے جبکہ بلوچستان کی طرف سے فائزہ خان نے 6 اور لاہب خان نے 2 سکور کیے۔ویمنز مقابلوں دوسرے میچ میں سندھ نے اسلام آباد اے کو 59 کے مقابلے میں 39پوائٹس سے شکست دی ۔

عائشہ جلال نے 25 اورحرہم ذاہد نے 7 پوائنٹ سکور کیے ۔مینز کیٹیگری کے پہلے میچ میں اسلام آباد بی نے سندھ کو 74 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے شکست دی ۔ ہاف ٹائم پر سکور 33 کے مقابلے میں 27 سندھ کا تھا۔ میچ میں ہارون رشید 18 اور احمد آسنان نے 14 پوائنٹس اسلام آباد بی کی طرف سے سکور کیے جب کہ سندھ کی طرف سے محسن ریاض نے 13 اور محمد اظہر نے 12پوائنٹس سکور کیے۔دوسرے میچ میں اسلام آباد اے نے بلوچستان کو 83 کے مقابلے میں 44 پوائنٹس سے شکست دی ۔اسلام آ باد اے کی طرف سے علی حمزہ کاظمی نے 19اور جبران آ صف خان نے 18پوانٹس سکور کیے جبکہ جمال خان اور احمد نواز نے بالترتیب 27 اور 12 اسکور بلوچستان کی طرف سے سکور کیا۔میچز کو گل جمال ، سعادت جہانگیر ، معظم نوید راؤ ،محمد پریم شہزاد ، نوید احمد اور محمد مدثر نے سپروائز کیا ۔واضح رہے کہ جشنِ آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں چار وں صوبوں اور اسلام آباد سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ چیمپئن شپ کے فائنل 14اگست کو کھیلے جائیں گے ۔