جعلی بنک اکاو¿نٹس کیس سے متعلق نگراں وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے مابین گفتگو سے متعلق ایک ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی بنک اکاو¿نٹس کیس سے متعلق نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان اور ڈی جی ایف آئی اے کے مابین گفتگو سے متعلق ایک ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی بنک اکاو¿نٹس کیس سے متعلق نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان اور ڈی جی ایف آئی اے کے مابین گفتگو سے متعلق ایک ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ نگراں وزیر داخلہ سے منسوب انور مجید کی گرفتاری سے متعلق ریمارکس بھی جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ وزارت داخلہ نے کبھی کسی بھی جاری تفتیش میں مداخلت نہیں کی، معاملہ متعلقہ تفتیشی ایجنسی کا دائرہ کار ہے۔