26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم یونس قدوائی کا نام ای سی...

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم یونس قدوائی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور نیب کو نوٹس جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم یونس قدوائی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم یونس قدوائی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت کی ۔ پٹیشنر کی جانب سے ارشد تبریز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نےدرخواست گزار کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔وزارت داخلہ حکام نے بتایاکہ نیب کی درخواست پر درخواست گزار کے وارنٹ جاری ہوئے تھے ۔ عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ اور نیب جواب جمع کرائیں کہ نام کیوں ای سی ایل میں ہے اور وارنٹ کیوں جاری ہوئے ؟ وزارت داخلہ اور نیب نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا ۔ عدالت نے فریقین کوجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں