جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیخلاف عظمی بخاری کی درخواست پر ایف آئی اے کو تفتیش کی مہلت

140

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی ٹویٹر پر ان کی جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے کو تفتیش کی مزید مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلک جاوید کے گھر کال اپ نوٹس پہنچایا گیا۔ عدالت نے مزید سماعت دس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔